لاہور (نامہ نگارخصوصی) لاہور ہائی کورٹ نے ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی مقصود الحسن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا جسٹس عائشہ اے ملک نے لاہور کے کانسٹیبل عمران خان کی درخواست پر سماعت کی جس میں موقف اختیار کیا کہ باہمی رضامندی سے درخواست گزار کا تبادلہ نہ کیا گیا عدالت نے درخواست دادرسی کے لیے ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ کو بھجوا دی تھی اور حکم دیا کہ درخواستگزارکو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کریں مگر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا۔