لاہور(کلچرل رپورٹر) سٹیج کی معروف اداکارہ مہک نور کا کہنا ہے کہ رقص ایک آرٹ ہے ، اس کا فحاشی سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔سٹیج کے شائقین ہزاروں روپے خرچ کرکے رقص دیکھنے آتے ہیں ۔اگر آج کے سٹیج سے رقص کو نکال دیا جائے تو ڈرامہ کبھی بھی اپنی لاگت پوری نہیں کرپائے گا۔میرا ڈرامہ ’’کڑیاں لاہور دیاں‘‘میں میرا رقص عوامی توجہ حاصل کررہا ہے ، میرے خیال میں رقص کے ساتھ ساتھ اگر سکرپٹ میں بہتری آجائے تو ہمارا سٹیج ڈرامہ ماضی کی طرح شاندار ہوجائے گا۔ کچھ لڑکیوں نے پیسوں کے لالچ میں سٹیج کوغلط استعمال کیا ہے مگر وہ زیادہ دیر تک اس میں کامیابی حاصل نہیں کر سکتیں۔درجنوں فلمیں اور سیکڑوں سٹیج ڈرامے کرچکی ہوں، اب بھی میرے پاس کئی فلموں کی آفرز ہیں،غیر معیاری فلموں میں کام کرکے نقصان سے اچھا ہے کہ آرام کروں۔لاہور میں سٹیج کافی حد تک بہتر ہوچکاہے ۔ پروڈیوسرز پیسے کے ساتھ ساتھ عزت بھی کمائیں اور اچھے سکرپٹس پر ڈرامہ کرکے ماضی کی طرح پاکستانی سٹیج کوکامیابی سے ہمکنار کریں۔