مکرمی !دنیا کے اکثر ممالک میں مذہبی بالخصوص تہواروں اور بابرکت دنوں یا میں کھانے پینے کی ضروری اشیاء اور پھل فروٹ کے ریٹ بہت کم کردئیے جاتے ہیں تاکہ ہر آدمی غریب/امیر ان بابرکت دنوں میںاچھا کھا پی سکے۔بدقسمتی سے ہمارے ہاں ایسا کوئی انتظام نہیں کیا جاتا، یہاں مذہبی خاص طور تہواروں خاص طور پر رمضان المبارک جیسے بابرکت ماہ میں کھانے پینے کی ضروری اشیاء اور پھل فروٹ کی قیمتیں آسمان پرپہنچ جاتی ہیں ۔ جبکہ ہمارے یہ کام ان غیر مسلم ممالک کے باشندوں سے بھی بدتر ہے جہاں ایسے بابرکت دنوں میں کھانے پینے کی ضروری اشیاء اور پھل فروٹ کی قیمتیں مہنگی ہونے کے باوجود بھی نرخ بہت کم کردیے جاتے ہیں۔ میں سندھ حکومت سے التماس کرتا ہوں کہ وہ ضلعی انتظامیہ کو انفرادی طور پر سخت احکامات جاری کرے کہ وہ اپنے اپنے ماتحت ضلعوں میں عوام الناس کے لیے کھانے پینے کی ضروری اشیاء اور پھل فروٹ سرکاری ریٹ پر یقینی بنائیں تاکہ ہر آدمی غریب/امیر ان بابرکت دنوں میں اپنا گذربسر یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ اچھے سے اچھا کھا پی سکے۔ ( اعجاز احمد۔ کندھکوٹ)