لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے ) ڈی سی لاہور اصغر جوئیہ نے چہلم امام حسینؑ کے موقع پر کنٹرول روم کا دورہ کیا۔ڈی سی لاہور نے کنٹرول روم میں انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈی سی نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے جلوس اور عرس کی سرویلنیس کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز عامر شفیق بھی ڈی سی کے ہمراہ تھے ۔ڈی سی لاہور کا کہنا تھا کہ ڈی سی آفس میں بنایا گیاکنٹرول روم پوری طرح فنکشنل ہے کنٹرول روم میں تمام محکموں کے ملازمین ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں جلوس حضرت امام حسین ؓ اور عرس داتا گنج بخش کی سخت مانیٹرنگ کی جارہی ہے ۔ جلوس کے روٹ پر دو عارضی ہسپتال قائم ہیں۔داتا دربارمیں بھی عارضی کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے جلوس اور عرس کو مانیٹر کیا جا رہا ہے ۔دریں اثنا اصغر جوئیہ نے جلوس چہلم شہدا ئے کربلا کے روٹ کا بھی دورہ کیا۔اے سی سٹی فضل ربی چیمہ بھی انکے ہمراہ موجود تھے ۔انہوں نے جلوس کے روٹ پر انتظامات کا جائزہ لیااورسکیورٹی امور کو چیک کیاجبکہ جلوس منتظمین سے بات چیت کی۔دریں اثنا ڈی سی لاہور اصغر جوئیہ نے گزشتہ روز میاں پلازہ جوہر ٹاؤن کا دورہ ڈی سی لاہور اصغر جوئیہ نے میاں پلازہ میں انتظامات کا جائزہ لیاڈی سی لاہور نے پھلوں اور سبزیوں کے ریٹس کو چیک کیااشیاء ضروریہ کی فراہمی کا جائزہ لیاسٹالز پر ریٹ لسٹ آویزاں اورسرکاری نرخوں پر عملدرآمد کو چیک کیا گیا۔ڈی سی لاہور اصغر جوئیہ نے خرید وفروخت کے لئے آئے ہوئے صارفین سے بھی قیمتوں کے بارے میں دریافت کیا۔دریں اثنا ء ڈی سی کی زیر صدارت انسدادِ ڈینگی اجلاس ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک سمیت دیگر افسران نے شرکت کی اجلاس میں ڈی سی لاہور اصغر جوئیہ کو ڈینگی سے متعلق بریفنگ دی گئی اس حوالے سے بتا یا گیا کہ اتوار کے روزلاہور میں ڈینگی کے تین مریض رپورٹ ہوئے ہیں ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر 58 افراد کے خلاف مقدمات کا اندراج کرایا گیا ۔