ملتان ( سٹاف رپورٹر)سینئر سیاست دان و مسلم لیگ کے ن مرکزی رہنما مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ اصغر خان کیس میں بے گناہی کی طویل سزا بھگتی جبکہ کیس میں میرا نام نہ تھا، میری وجہ سے تمام سیاستدان کو اس مشکل صورتحال سے نجات حاصل ہوئی، انہوں نے کہا جمہوری ،آئینی اداروں کا کردار اہم ہے ، سیاستدان اپنی ذمہ داریاں پوری کریں ورنہ تاریخ اور قوم معاف نہیں کرے گی،ان خیالات کا اظہارانہوں نے پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما اشرف قریشی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے گزشتہ روز جاوید ہاشمی سے ملاقات کی۔