روم(نیٹ نیوز)اطالوی پارلیمان میں وزیر اعظم جوزیپے کونٹے کے خلاف عدم اعتماد کا ووٹ ناکام ہو گیا۔ ایوان زیریں میں پیش کی گئی عدم اعتماد کی تحریک کو ارکان پارلیمان کی اکثریت نے رد کر دیا۔ اطالوی حکومت کے مستقبل کا فیصلہ سینیٹ میں متوقع ہے ۔ یہ امر فی الحال واضح نہیں کہ وزیر اعظم کونٹے کا بائیں بازو کا اتحاد مطلق اکثریت حاصل کر سکے گا یا نہیں۔ اٹلی میں حکومتی بحران گزشتہ ہفتے یورپی یونین کی جانب سے کورونا امدادی فنڈز کے استعمال کے سلسلے میں تنازع کے سامنے آنے کے بعد بڑھ گیا تھا۔