اسلام آباد، کراچی(نیوزرپورٹر، سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک)پاک بحریہ کے ریئر ایڈمرل اطہرمختار،ریئر ایڈمرل محمد فیاض جیلانی،ریئرایڈمرل محمد امجد خان نیازی اورریئرایڈمرل آصف خالق کو وائس ایڈمرلز کے عہدے پرترقی دے دی گئی۔وائس ایڈمرل اطہرمختار نے 1984ئمیں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔وہ پاکستان نیوی وار کالج اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے گریجوایٹ اور اس وقت نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ڈپٹی چیف آف نیول سٹاف ( پراجیکٹس) کی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔انہیں خدمات کے اعتراف میں ہلال ِ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی نے بھی 1984ئمیں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا، نیوی وار کالج اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے گریجوایٹ ہیں۔انہوں نے برطانیہ کی کرینفیلڈ یونیورسٹی سے ملٹری آپریشنل ریسرچ میں ماسٹرزکیا ۔ان کو ہلال ِ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔وائس ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے 1985ئمیں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیااورپاکستان نیول اکیڈمی میں ابتدائی تربیت کے دوران اعزازی شمشیر حاصل کی۔وہ کمانڈ اینڈسٹاف کالج کوئٹہ اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آبادکے گریجوایٹ ہیں۔انہوں نے چین کی بیجنگ یونیورسٹی آف ایروناٹکس اینڈ سٹرو ناٹکس سے اَنڈر واٹر اکسٹکس (Underwater Acoustics) میں ماسٹرزکیا ۔ انہیں ہلال ِ امتیاز (ملٹری) اور ستارہ بسالت سے نوازا گیا۔حکومتِ فرانس کی طرف سے فرنچ میڈل شیولئیر(نائٹ)(French Medal Chevalier (Knight)عطا کیا گیا۔ وائس ایڈمرل آصف خالق نے 1985ئمیں پاک بحریہ کی آپریشنزبرانچ میں کمیشن حاصل کیا۔وہ کثیرالقومی ٹاسک فورس - 150کی کمانڈ کر چکے ہیں۔وہ پاکستان نیوی وار کالج اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے گریجوایٹ ہیں۔ انہیں ہلال ِ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔ حکومتِ فرانس کی طرف سے ’’نیشنل آرڈر آف میرٹ‘‘بھی عطا کیا گیا۔