لاہور (سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے بھی پری کنڈیشننگ کیمپ جوائن کرلیاہے جبکہ فاسٹ باؤلر محمد عباس بھی جلد رپورٹ کردیں گے ۔تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ فارمیٹ کیلئے موزوں دونوں کرکٹرز اظہر علی اور محمد عباس کاؤنٹی سیزن ادھورا چھوڑ کر پاکستان پہنچے ہیں۔ لیگ سپنر شاداب خان نے جمعہ کو رپورٹ کیا تھا جبکہ شادی کی تعطیلات کے بعد فاسٹ باؤلر حسن علی 26 اگست کو لاہور پہنچیں گے ۔کیمپ کمانڈنٹ مصباح الحق کی نگرانی میں پہلے مرحلے میں فٹنس کو بہتر بنانے کیلئے پول اور جم ورک پر فوکس کیا گیا ہے ۔ پری سیزن کیمپ سات ستمبر تک جاری رہے گا۔