لاہور (پ ر )پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجازاحمدچودھری اور صوبائی وزیر کرنل (ر) ہاشم ڈوگرنے پارٹی رہنماؤں فیاض بھٹی اور نواب ندیم ہارون کے ہمراہ قصور میں گنڈہ سنگھ کے مقام پر سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا، تلوار پوسٹ پر قائم فلڈ ریلیف میں گے اور انتظامات کا جائزہ لیا،سیلاب متاثرین سے بھی ملے اور انہیں پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا، اعجازچودھری نے سیلاب سے متاثرہ علاقے میں حکومت پنجاب اور انتظامہ کی جانب سے جاری امدادی انتظامات کو تسلی بخش قر اردیا۔اس موقع پر اعجازاحمد چودھری اور ر صوبائی وزیر کرنل (ر) ہاشم ڈوگرنے سیلاب متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت سیلاب متاثرین کی ہرممکن مدد کو یقینی بنائے گی، بعدازاں گوجرانوالہ سے علی اشرف مغل، لالہ اسد اللہ پاپا، سرفراز ڈوگر، ملک اقبال ثاقب سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں نے وفود کے ہمراہ اعجازاحمدچودھری سے ملاقاتیں کیں ۔