لاہور (پ ر ) پی ٹی آئی کشمیر ڈیسک پنجاب کا پہلااجلاس پنجاب سیکرٹریٹ میں زیرصدارت اعجازاحمدچوہدری منعقدہوا، اجلاس میں آل پاکستان کشمیر کانفرنس کے انتظامات کی تیاریوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس میں کشمیر ڈیسک نے وزیراعظم عمران خان حکومت کی جارحانہ حکمت عملی بین الاقوامی سطح پر موثر کشمیر پالیسی کو سراہا گیا،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ستمبر کے دوسرے ہفتے میں صوبائی دارلحکومت لاہور میں آل پاکستان کشمیر کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا، جو اجتماعی قومی امنگوں کا ترجمان ہوگا۔