پشاور(خبرنگار) تحریک انصاف کو مرکز اور خیبر پختونخوا میں واضح برتری ملنے کے بعدسابق چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا اعظم خان کو پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیر اعظم تعینات کرنے کی خبریں گردش کرنے لگی ، تحریک انصاف کے ساتھ اچھے روابط رکھنے والے گریڈ بائیس ڈی ایم جی گروپ کے آفیسر اور خیبر پختونخوا کے سابق چیف سیکرٹری اعظم خان جو پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے چہیتے بیوروکریٹ سمجھے جاتے ہیں کو پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیر اعظم بنانے کی خبریں گردش کرنے لگی ،اس سلسلے میں ان کی بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات بھی ہوچکی ہے ۔اعظم خان ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹا اور بعدازاں چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا بھی رہ چکے ہیں جو حکومت کی کارکردگی اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے عمران خان کو بنی گالہ میں بریفننگ دیتے تھے ۔