سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سیالکوٹ میں تھانہ کوٹلی سید امیر پولیس نے اعظم عرف چمٹا ڈکیت گینگ گرفتار کرلیا ہے ۔ڈکیت گینگ نے اٹھارہ سے زائد وارداتوں کا اعتراف کر لیا ہے ۔کوٹلی سید امیر پولیس نے اعظم عْرف چمٹا ڈکیت گینگ کے سرغْنہ سمیت سات افراد کو گرفتار کر لیا ہے ۔ان سے لْوٹا ہوا مال برآمد کرلیا گیا ہے ۔ جس میں ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی، چھ موبائل فون پانچ موٹرسائیکلیں چار پستول 2 رائفلیں ،درجنوں گولیاں اور دیگرمال مسروقہ شامل ہے ۔اعظم عرف چمٹا گینگ کے سرغنہ نے گینگ کے ہمراہ اٹھارہ سے زائد ڈکیتی کی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ۔گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلئے گئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے ۔