مکرمی! میں آپکے اخبار کے توسط سے حکام بالا کی توجہ ایک اہم مسئلہ کی طرف دلانا چاہتی ہوں۔اغوا برائے تاوان کا وہ مسئلہ ہے جو کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے۔لاکھوں کی تعداد میں بچے ہر سال اغوا ہوتے ہیں اور ان کے والدین سے بھاری رقم کا مطالبہ کیا جاتا ہے اور تاوان نہ دینے کی صورت میں ان معصوم بچوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا جاتا ہے اس معاشرے میں جہاں ایک عام آدمی اپنے گھر والوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے انکے اخراجات پورے کرتاہے وہ کیسے تاوان کی بھاری بھاری رقمیں ادا کریے۔میری درخواست ہے کہ اس مسلئے حل کیلئے اقدامات کئے جائیں وہ ادارے جو ہماری حفاظت کے ذمہ داران ہیں انہیں جگایا جائے تاکہ وہ اپنا کام ذمہ داری کے ساتھ انجام دے سکیں۔ ( کشمالہ رضوان شادمان ٹو بفرزون کراچی)