وزیرآباد(نامہ نگار) پولیس نے اغوا برائے تاوان کے مرکزی ملزم کو9 سال بعد فیصل آباد ایئر پورٹ سے گرفتار کر لیا۔ملزم تاوان کی مدّمیں40لاکھ روپے وصول کرکے بیرون ملک فرار ہو گیا تھا۔ملز م کے 7معاون پہلے ہی گرفتار ہو چکے تھے ۔ بتایا گیا ہے کہ ملزم فیاض عرف فیاجو نے 2009میں پولیس وردی میں ملبوس ہو کر سبز نمبر پلیٹ والی کار استعمال کر کے نظام آباد کے قریب واقع ایک ڈیری فارم سے عاشق نامی جوان کو تاوان کے لئے اغوا کیا تھا۔فیاض نے عاشق کو 40لاکھ روپے تاوان وصول کرنے کے بعد چھوڑ ا تھااور بیرون ملک فرار ہو گیا تھا۔ صدر پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 492/9 زیر دفعہ 365-Aدرج کیا تھا۔ پولیس نے ملزمان کا سراغ لگاکر مرکزی ملزم فیاض کے سات معاونین کو گرفتار کر لیا تھا لیکن فیاض عرف فیاجو کی گرفتاری نہ ہو سکی تھی۔ پولیس کے ذرائع نے فیاجو کی بیرون ملک سے واپسی اور شیڈول کی اطلاع دی تو پولیس نے فیصل آباد ایئر پورٹ کے قریب کیمپ لگا لیا ۔ جوں ہی ملزم فیاض باہر آیا تو اسے گرفتار کر لیا ۔پولیس ملزم کو وزیرآباد لے آئی اور از سر نو تفتیش شروع کر دی۔
اغوا برائے تاوان کا ملزم 9 سال بعد فیصل آباد ایئر پورٹ سے گرفتار
اتوار 20 جنوری 2019ء

آج کے کالم
یہ خبر روزنامہ ٩٢نیوز لاہور میں اتوار 20 جنوری 2019ء کو شایع کی گی
آج کا اخبار
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
منگل 19 دسمبر 2023ء
-
پیر 06 نومبر 2023ء
-
اتوار 05 نومبر 2023ء
اہم خبریں