اسلام آباد(آن لائن) ایف اے ٹی ایف کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا۔ پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے درمیان مذاکرات آج(پیر سے ) شروع ہونگے جبکہ وفد28مارچ تک پاکستان رہیگا۔ وفد وزارت داخلہ ، خارجہ، ایف آئی اے اور نیکٹا حکام سے بھی ملاقاتیں کر یگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا وفد منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کے مالی معاونت روکنے کے اقدامات کا جائزہ لے گا۔ پاکستانی حکام وفد کو اپنے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ د ینگے ۔ ایف اے ٹی ایف کا وفد وزارت داخلہ، وزارت خارجہ، وزارت خزانہ، ایف ائی اے اور ٹیکٹا حکام سے ملاقاتیں کریگا۔