سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سیالکوٹ ایف بی آر آفس میں ایف آراے یونین کے زیراہتمام کمشنر،ڈپٹی کمشنر اوراسسٹنٹ کمشنرکے علاوہ ایڈمن آفیسرکی ریٹائرمنٹ کے ا عزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں مہمان خصوصی چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو (ایف بی آر)محمد طارق چودھری،ڈپٹی کمشنر غفران سیداورایڈیشنل کمشنرتحسین تارڑکے علاوہ ایف بی آراوریونین کے عہدداران اورممبران نے بھرپورشرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو محمد طارق چودھری نے کہاکہ ایف بی آرکی پالیسیوں سے صارفین کوفوائدحاصل کرنے چا ہئے تا کہ وہ مستقبل میں حکومت کے سخت ردعمل سے بچ سکیں اور جوصارفین ایف بی آرسے تعاون نہیں کررہے انہیں سخت ترین پالیسیوں کا سامنا کرنا پڑیگا۔ تقریب کے اختتام پر صدریونین آصف حسین چوہدری اورسینئرنائب صدر ملک محمدیوسف سمیت یونین کے دیگرعہدداران نے ریٹائرڈ ہونیوالے آفیسرزمیں شیلڈز اوردیگرتحائف بھی تقسیم کئے ۔