کیلیفورنیا(ویب ڈیسک ) جاپان اور کیلیفورنیا کے سمندر کی تاریک گہرائی میں پائی جانے والی، چھوٹی سی نایاب مچھلی ہے جس کا سر اتنا شفاف ہوتا ہے کہ اس کے اندر تک دیکھا جاسکتا ہے ۔علاوہ ازیں، دوسری مچھلیوں کے سر میں جہاں آنکھیں ہوتی ہیں، وہاں اس کے سونگھنے والے غدود ہیں جن سے یہ ’’ناک‘‘ کا کام لیتی ہے ۔سر کے پچھلے حصے میں، خاصے اندر کی طرف اس مچھلی کی آنکھیں ہوتی ہے جو اس کے شفاف سر میں رکھی ہوئی دو گولیوں کی طرح دکھائی دیتی ہیں جس پر اسے ’’ بیرل آئی فش‘‘ کہا جاتا ہے ۔