لاہور( شوبز ڈیسک) نامور کامیڈین افتخار ٹھاکر پاکستانی اوربھارتی فنکاروں پر مشتمل پنجابی فلم ’’ چل میرے پُت ‘‘ پارٹ ٹو میں اپنے حصے کا کام مکمل کرانے کے لئے آج لندن روانہ ہوں گے ۔ فلم کی شوٹنگ مکمل ہوچکی ہے اور اب اس کے دیگر مراحل مکمل کئے جارہے ہیں ۔ افتخار ٹھاکر ایک ہفتہ قیام کے بعدپاکستان واپس آ جائیں گے ۔فلم میں ان کے ہمراہ اکرم اداس اور روبی انعم بھی کردار نبھا رہے ہیں ۔