کراچی،بنوں (سٹاف رپورٹر،نمائندہ 92 نیوز)ٹریفک حادثہ میں 4افراد جاں بحق،ایک زخمی،4خواتین دریائے کرم میں ڈوب گئیں،ایک کو بچا لیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ کراچی لیاری ایکسپریس وے پر تیز رفتار کار سڑک کے کنارے کھڑے افراد پر چڑھ گئی جس کے نتیجے میں 24سالہ آصف،20،20سالہ عامر،عدیل اور 22سالہ عاطف جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ بنوں کے علاقہ غوریوالہ دائمی کلہ میں فاطمہ خیل کی رہائشی مسماۃ (ک)، مسماۃ(ف)،مسماۃ ( ر) ، اور گاشی سیر کیلئے دریائے کرم پر گئی تھیں اس دوران گہرے پانی میں ڈوب گئی ، پانی کی بے رحم موجوں نے ایک خاتون کی جان لے لی ،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سول ڈیفنس کے رضاکار اور غوطہ خوروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی شروع کردیں جس میں ایک خاتون مسماۃ (ف )ولد حاجم کی لاش جبکہ اس کی بہن مسماۃ (ر) کو زندہ نکال لیا جبکہ حاجم اور عادم کی بیٹیوں کی تلاش جاری ہے ۔