کراچی(نیٹ نیوز) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ دسمبر 2019 اور 2020 کے اعداد و شمار کا تقابلی جائزہ لیا گیا جس کے مطابق افراط زر 12.6 فیصدسے کم ہوکر 7.9 فیصدپر آگیا ہے جبکہ ایف بی آر ٹیکس 469 سے بڑھ کر 508 ارب حاصل ہوا ہے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ میں انہوں نے مزید کہا کہ برآمدات 1993 سے بڑھ کر 2357 ملین ڈالر ہوگئیں اور ماہانہ اوسطاً 2 ارب ڈالرز کی ترسیلات ہوئیں، کرنٹ اکاؤنٹ مائنس 319 سے بڑھ کر 447 ملین ہوگیا ہے ، ایل ایس ایم 5.4 فیصد تک بڑھ گیا ہے ۔ افراط زر میں 8 فیصد تک کمی ، ٹیکس کی وصولی میں 5 فیصد اضافہ، ترسیلات زر میں 24.8 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ 3 سال میں فاریکس ذخائر میں 7.7 فیصد اضافے سے 20.25 بلین ڈالرز ہوا اور کرنٹ اکاؤنٹ میں 193 فیصد کمی ہوئی ہے ۔