اوسلو(صباح نیوز)نارو ے میں مسافروں سے بھرا ایک کروزشپ سمندری طوفان کی لپیٹ میں آگیا جس کے مسافروں کو ہیلی کاپٹروں او ر دیگر کشتیوں کی مدد سے نکال لیا گیا۔ طوفانی موجوں میں پھنسے جہازکا فرنیچر بھی ادھر سے ادھر ہوتا رہا، حادثے کا شکار جہازمیں عملے سمیت ایک ہزار 300 افراد سوار تھے ۔طوفان میں پھنسے جہاز سے ہیلی کاپٹروں اور دیگر کشتیوں کے ذریعے مسافروں کو باہر نکالنے کا سلسلہ جاری رہا ۔