واشنگٹن( آن لائن )عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ ملپاس نے کہاہے کہ افریقی ممالک بین البراعظمی آزادانہ تجارتی معاہدے سے انتہائی زیادہ اقتصادی فائدے اٹھا سکتے ہیں لیکن پالیسی سازوں کو اس پر عملد درآمد کے اقدامات کے لئے اس معاہدے کی جزیات اور روح کے مکمل ادراک کی ضرورت ہو گی۔فریقی آزادانہ تجارتی معاہدے (اے ایف سی ایف ٹی ای) پر 55 افریقی ممالک نے دستخط کیئے ہیں اور جبکہ 27 افریقی ممالک کی حکومتوں نے اس کی توثیق کر دی ہے البتہ اریریٹریا اس میں شامل نہیں ہوا۔