کراچی (سپورٹس ڈیسک) شاہد آفریدی فاونڈیشن نے کراچی اور خیبر پختونخوا میں اب تک 5ہزار خاندانوں میں راشن تقسیم کئے ہیں ۔ترجمان شاہد آفریدی فاونڈیشن نے کہا کہ کرا چی کے جن علاقوں میں راشن تقسیم کیا گیا ہے ان میں بلدیہ ، روہڑی گوٹھ،بھینس کالونی،کورنگی کے علاقے ، منگھوپیر، جمیلہ گوٹھ اور سپرہائے وئے کے علاقے شامل ہیں ۔ ترجمان فاونڈیشن نے بتایا کہ ہم محروم طبقات میں راشن تقسیم کررہے ہیں ۔