اسلام آباد (وقائع نگا رخصوصی، این این آئی )وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے پاکستان میں تعینات افریقی ممالک کے سفیروں نے ملاقات کی۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان افریقی ممالک کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے ،معیشت کا فروغ ہمارا ترجیحی ایجنڈا ہے ، افریقی ممالک کیساتھ دو طرفہ تعلقات اور باہمی تجارت کے فروغ کے خواہاں ہیں۔ وزارتِ خارجہ میں ہونے والی ملاقات میں جنوبی افریقہ، تیونس، کینیا، الجزائر، سومالیہ، سوڈان، مراکش، موریشس، نائجیریا، مصر اور لیبیا کے سفیر موجود تھے ۔ افریقی ممالک کے سفیروں نے وزارتِ خارجہ کا منصب سنبھالنے پر شاہ محمود قریشی کو فرداً فرداً مبارکباد پیش کی۔