لاہور (سپیشل رپورٹر )ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کی گزشتہ ہفتہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ کورونا وباء کے خلاف جنگ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران و اہلکاروں میں انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم کئے گئے ۔گذشتہ ہفتے کے دوران جوڈیشل ونگ نے اہم شخصیات سمیت 30 کو بحفاظت مختلف عدالتوں میں پیش کیا۔ فائرنگ رینج پر آپریشنز ونگ کے 142 جبکہ سکیورٹی ڈویڑن کے 86 جوانوں نے فائر پریکٹس کی۔اہلکاروں کو ایس ایم جی گن اور بریٹا پسٹل کے راؤنڈ فائر کروائے گئے ۔آمد وزیراعظم پاکستان، اجلاس پنجاب اسمبلی سمیت دیگر اہم سیکیورٹی پوائنٹس پر 104 سے زائد پلاٹون روانہ کی گئیں۔لاہور کے مختلف ہسپتالوں میں کوروناوائرس کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر 125 سے زائد جوان روانہ کئے گئے ۔سمارٹ لاک ڈاؤن پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے شہر کی مختلف مقامات پر 22 سے زائد پلاٹون نے ڈیوٹی سرانجام دی۔