لاہور(قاضی ندیم اقبال)پنجاب میں خدمات سر انجام دینے والے 4مختلف سروسز سے وابستہ افسروں کے اثاثوں کی چھان بین شروع کردی گئی ۔پولیس سروس کے گریڈ17 اور اس سے اوپر جبکہ دیگر3سروسز کے گریڈ18 اور اس سے اوپر کے آفیسرزاثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کے پابند بنا دئیے گئے ۔30جون2019تک کی منقولہ و غیر منقولہ تفصیلات فراہم نہ کرنے والوں کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق صابر حسین سیکشن آفیسر (کانفیڈینشل۔II)، سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، سیکرٹریٹ گروپ اور آفیسرز مینجمنٹ گروپ کے لاہور سمیت پنجاب بھر میں گریڈ18اور اس سے اوپر کے گریڈز میں تعینات آفیسرز کے ساتھ ساتھ پولیس سروس پنجاب کے صوبہ بھر میں گریڈ17 اور اس سے اوپر کے گریڈز میں تعینات آفیسرز کے نام مراسلہ ارسال کردیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری مراسلے میں چاروں سروسز سے وابستہ افسروں کو باور کرایا گیا ہے کہ احکامات کی تعمیل ایک ہفتہ کے اندر اندر مکمل ہو جانی چاہئے ۔ مراسلے میں واضح کر دیا گیا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے دئیے گئے فیصلے کی روشنی میں افسروں کی اگلے گریڈز میں ترقی پر غور کرنے والے سلیکشن بورڈز کے روبرو متوقع طور پرترقی پانے والے افسروں کے منقولہ و غیر منقولہ جائیداد کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں گی۔ چھان بین