لاہور (نامہ نگارخصوصی) لاہور ہائی کورٹ نے تحریک لبیک کے پیر افضل قادری کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت پر پیر افضل قادری کے چیک اپ کیلئے ایم ایس سروسز ہسپتال کو دو میڈیکل بورڈز تشکیل دینے کا حکم دیدیالاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد قاسم خان کی سربراہی میں بنچ نے ایم ایس سروسز ہسپتال کو حکم دیا کہ پہلا میڈیکل بورڈ ملزم کی شوگر، بلڈ پریشر، گردوں کے امراض کی تشخیص کرے ، جبکہ دوسرا میڈیکل بورڈ ملزم کے دل سمیت مکمل صحت کی رپورٹ پیش کرے ، عدالت نے کہا کہ میڈیکل بورڈ بتائے کہ ملزم کا جیل میں علاج ہوسکتاہے یا نہیں، عدالت نے ملزم پیر افضل قادری کی عبوری ضمانت میں 7 اکتوبر تک کی توسیع کر دی۔