کابل (این این آئی) پاک افغان سرحد پر واقع افغان صوبہ پکتیکا میں ایک گھر پر مارٹر گولہ گرنے سے چار بچوں سمیت ایک ہی گھر کے 8 افغان شہری جاں بحق ہو گئے جبکہ صوبہ خوست اور ننگرہار میں فائرنگ کے دو الگ الگ واقعات میں تحریک طالبان کے افغان کمانڈر جہانگیر خان سمیت چار افراد قتل اور دو دیگر زخمی ہوگئے ۔ صوبہ پکتیکا کے ضلع وارمامی میں سیدخیل نامی علاقے میں ایک گھر پر مارٹرگولہ گرکر زوردھماکہ سے پھٹ گیا ۔ ادھر صوبہ بلخ میں ایک پولیس اہلکارنے فائرنگ کر کے اپنے ہی 9ساتھیوں کو موت کی نیند سلا دیا۔حملہ آور پولیس اہلکار تمام اسلحہ لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔