کابل ( نیٹ نیوز ) افغانستان میں کمانڈوز فورس کے سرچ آپریشن کے دوران 12 طالبان جنگجو ہلاک ہو گئے ۔طالبان نے سرکاری ملازم کے جنازے سے مرحوم کے 45 رشتہ داروں کو اغوا کر لیا۔ افغانستان کے صوبے اروزگان میں افغان فوج کے اسپیشل کمانڈو گروپ نے طالبان جنگجوؤں کے ٹھکانوں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 12 جنگجو مارے گئے ۔افغان کمانڈوز نے کارروائی کے دوران طالبان جنگجوؤں کے 8 ٹھکانوں کو تباہ کردیا گیا جب کہ جنگجو ئوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ و بارود برآمد ہوا جسے تحویل میں لے لیا گیا ہے ۔ جنگجوؤں کے فرار ہونے کے لیے بنائے گئے چار زیر زمین راستوں کو بھی تباہ کردیا گیا۔ ادھر افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی کے مطابق طالبان نے صوبہ جوزان میں مرحوم کی تدفین کیلئے جسد خاکی کو قبرستان لے جانے والے بزرگ افراد کو اغوا کیا، جبکہ جوانوں کو اغوا نہیں کیا گیا۔جوزان کے انٹیلی جنس سربراہ نے کہا کہ طالبان مستقبل طور پر کابل حکومت کے ساتھ کام کرنے والے کسی بھی شخص کے جنازے میں شرکت نہ کرنے کی لوگوں کو دھمکی دیتے رہے ہیں۔تاہم انہوں نے اغوا کئے گئے افراد کی تعداد صرف 6 بتائی اور کہا کہ دیگر مقامی رہنما طالبان کے ساتھ ان کی رہائی کے لیے مذاکرات کر رہے ہیں۔