واشنگٹن ،کابل (آن لائن،صباح نیوز)امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے دعوی ٰ کیا ہے کہ افغانستان سے رواں ہفتے امریکی فوج کا انخلا متوقع ہے ۔سی این این کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلا کا اعلان جلد کرنے والی ہے 18 سال سے افغانستان میں 12 ہزار سے 13 ہزار امریکی فوجی تعینات ہیں ،پہلے مرحلے میں 4000فوجیوں کو نکالا جائے گا،دوسری جانب انخلا سے متعلق وائٹ ہاوس اور پینٹاگون کی جانب سے سی این این کو کوئی جواب نہیں دیا گیا۔دوسری جانب افغانستان کی'سلام ٹائمز' نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ہرات میں ہزاروں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے ،افغانستان کو دوسرا شام نہیں بننے دیں گے کے نعرے لگائے۔