کابل،واشنگٹن(نیٹ نیوز،این این آئی، صباح نیوز)افغانستان میں طالبان نے امریکی طیاروں کی بمباری کے باوجود شمالی صوبے بغلان کے ضلع برکہ اور قندھار میں ملک کے دوسرے بڑے ڈیم داہلہ پر قبضہ کر لیا ہے ۔دوسری طرف قندھار میں وزارت خزانہ کے ملازم اور سابق نیوز اینکر نعمت راوان کو گولی مار کر قتل کردیا گیا،دریں اثناافغانستان میں تعینات امریکی افواج کے انخلا ء کے تعلق سے امریکی صدر جو بائیڈن کے فیصلے کی ملک کے دوتہائی لوگوں نے حمایت کردی۔