پشاور(آن لائن) خیبر پختونخوا حکومت نے افغان مہاجرین کے قیام ، انہیں شہریت دینے کے حوالے سے اپنی رپورٹ وفاقی حکومت کو پیش کردی ہے جبکہ افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والے 8لاکھ 50ہزار افغان مہاجرین کی وطن واپسی کی ڈیڈ لائن آئندہ مہینے ختم ہو رہی ہے ، وفاقی حکومت نے 14لاکھ افغان مہاجرین جن کے پاس پروف آف رجسٹریشن کارڈ ہیں ،وطن واپسی کی ڈیڈ لائن بھی آئندہ سال میں مکمل ہو رہی ہے ۔پی او آر کارڈ رکھنے والے آٹھ لاکھ پچاس ہزار افغان مہاجرین کی وطن واپسی میں آٹھویں مرتبہ جبکہ افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والے 8لاکھ 50ہزار افغان مہاجرین کی وطن واپسی کی ڈیڈ لائن میں پہلی مرتبہ توسیع گزشتہ مہینے کوکی گئی تھی۔ وزیر اعظم عمران خان نے افغان مہاجرین کے بچوں کو پاکستانی شناختی کارڈ اورشہریت دینے کی تجویز کے بعد اعلیٰ سطح اجلاس میں چاروں صوبوں سے اس کے بارے میں سفارشات طلب کی تھی ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے افغان مہاجرین کی شہریت کے بارے میں اپنی رپورٹ وفاقی حکومت کو ارسال کی ہے ۔