لاہور (نیٹ نیوز) افغان صدر اشرف غنی کی کابینہ کے اہم رکن اور وزیر داخلہ امراﷲ صالح نے اپنے منصب سے استعفیٰ دیدیا ہے ۔ انہوں نے ستائیس روز قبل بطور ملکی وزیر داخلہ منصب سنبھالا تھا۔ وزارت داخلہ کے ترجمان نے امر اﷲ صالح کے مستعفی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ صدر اشرف غنی کی انتخابی مہم چلانے والی ٹیم میں شامل ہو رہے ہیں۔ دوسری جانب گلبدین حکمت یار نے بھی صدارتی انتخابات لڑنے کا اعلان کیا۔