کابل (این این آئی)افغان طالبان نے ملک کے 155 اضلاع پر قبضہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔طالبان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکہ اور کابل انتظامیہ نے معاہدے کی خلاف ورزیاں کی ہیں،اس وقت طالبان کا افغانستان کے 88 فیصد علاقے پر کنٹرول ہے ۔اقوام متحدہ نے متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں صوبائی دارالحکومتوں کے شہر بہت جلد طالبان کے قبضے میں آ سکتے ہیں۔افغانستان میں سلامتی اور امن عمل الٹنے کا خطرہ ہے ،دوسری جانب طالبان سے نمٹنے کیلئے نسلی اقلیتیں ملیشیا تشکیل دینے لگیں، ایران نے کہا ہے کہ کشیدگی میں کمی کی جائے ،افواج کے انخلا کیلئے دنیا کا سب سے بڑا کارگو ہوائی جہاز کابل پہنچ گیا،قندھار میں بس بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی۔5شہری ہلاک جبکہ 20زخمی ہوگئے۔امریکی جنرل کا کہنا ہے کہ واشنگٹن افغانستان میں سکیورٹی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔