میکابل(این این آئی) افغانستان کے جنوبی صوبہ ہلمند میں امریکی فوجی ہیلی کاپٹر لینڈنگ کرتے ہوئے گرکرتباہ ہوگیا جس میں سوار امریکی و افغان افراد زخمی ہوگئے تاہم اْن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔افغانستان میں امریکی فوج کے ترجمان کرنل ڈیوڈبٹلر نے غیرملکی خبررساں ادارے کو بتایا کہ گزشتہ روز ایک امریکی فوجی ہیلی کاپٹرچینوکCH-47 افغان جنوبی صوبہ ہلمند میں اْس وقت گرکر تباہ ہوگیا جب وہ لینڈنگ کررہاتھا۔