کراچی (سپورٹس ڈیسک) افغانستان کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے درخواست کی ہے کہ وہ بورڈ کے کاموں کو یقینی بنانے انہیں دس لاکھ ڈالر فراہم کرے ، اے سی بی کے عبوری چیف ایگزیکٹو ناظم زار عبد الرحیم زئی نے اس بات کی تصدیق کی ہے ۔ ایشیا کپ اور ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے التوا کے بعد اے سی بی کو مالی طور پر شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔