کابل (این این آئی)افغانستان کے جنوبی حصے میں طالبان کے سیکیورٹی چیک پوائنٹس پر رات گئے متعدد حملوں میں 28 افغان پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ، غیر ملکی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق اروزگان صوبے کے گورنر کے ترجمان زیلگئی عابدی نے کہا کہ طالبان کے جنگجوؤں نے 28 مقامی اور قومی پولیس اہلکاروں کو پیشکش کی کہ اگر وہ سرینڈر کر دیں تو انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی جائے گی، تاہم ان سے ہتھیار لینے کے بعد طالبان نے تمام اہلکاروں کو ہلاک کر دیا۔طالبان کے ترجمان قاری محمد یوسف احمدی نے کہا پولیس کی جانب سے جنگوؤں کے سامنے سرینڈر نہ کرنے پر انہیں ہلاک کیا۔افغان عہدیداروں نے کہا افغان سکیورٹی فورسز نے مشرقی افغانستان میں شدید جھڑپوں کے دوران 65 طالبان جنگجوؤں کو جاں بحق کردیا ہے۔