کا بل ( اے ایف پی ،آ ن لا ئن ) افغانستان کے صوبے سرپل میں دہشت گر د تنظیم داعش نے ایک جنازہ میں شر یک طالبان پر حملہ کردیا جس کے باعث 20طالبان جنگجو ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے ہیں ۔ جبکہ ایک گھر پر حملے میں 5طالبان زخمی ہوگئے ۔ سری پل پولیس کے چیف عبدالقیوم کے مطابق جنازے پر حملے میں ہلاک ہونے والوں میں طالبان کمانڈر بھی شامل ہے ۔ گورنر زبیح اﷲ کے ترجمان کے مطابق داعشی جنگجو ئوں نے جنازہ میں شر یک طالبا ن پر بندوقوں سے فا ئرنگ کی اور دستی بم بھی پھینکیں ۔ حملے کے بعد دہشت گر د فر ار ہو گئے ۔ابھی تک داعش کی طرف سے اس حملے پر کوئی رد عمل سامنے نہیں آ یا ۔علا وہ ازیں افغان سکیو رٹی فورسز نے آپریشن کرتے ہوے طالبان کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے 58افراد کو با زیاب کروا لیا ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان وزارت دفاع کی جانب سے جار ی ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ کہ خفیہ معلومات کی بنیاد پر افغان سکیو رٹی فورسز نے ہلمند کے ضلع موسی قلعہ میں آپریشن کرتے ہوے چار فوجیوں ،پندرہ پولیس اہلکاروں ، چار ڈاکٹروں سمیت اٹھاون افراد کو طالبان سے بازیاب کروا لیا ۔ چار طالبان کو گرفتار کر کے آرمی کیمپ منتقل کر دیا گیا ہے ۔ افغانستان