کابل، غزنی (آن لائن،این این آئی ، نیٹ نیوز ) افغانستان میں راکٹ حملے اور خودکش دھما کے میں سکیو رٹی ا ہلکار ، خاتون اور بچے سمیت 6افراد جاں بحق اور 6زخمی ہو گئے ہیں ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ صوبہ تخار کے ضلع دشت آر حی میں نامعلوم سمت سے راکٹ فا ئر کیا گیا جسکا نشانہ رہائشی علاقہ بنا جسکے نتیجے میں ایک خاتون اور بچے سمیت پانچ شہری جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے ۔ سکیو رٹی فورسز کا کہنا ہے کہ حملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں فوری طور کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ادھر دارالحکومت کابل میں الیکشن کمیشن کی عمارت کے باہر ایک خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ یہ دھما کہ اس وقت ہوا جب اس عمارت کے باہر درجنوں افراد ایک مظاہرے میں مصروف تھے ۔ بتایا گیا ہے کہ اس حملے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار دم تو ڑ گیا ۔ دھماکے کے وقت الیکشن کمیشن کی جانب سے ایک امیدوار کو ’غیرقانونی مسلح گروہوں‘ سے تعلق کے الزام کے تحت نااہل قرار دینے کے خلاف مقامی افراد مظاہرہ کر رہے تھے ۔ ادھر افغان شہر غزنی میں جاری لڑائی میں اب تک ملکی دستوں کے 100 سے زائد اہلکار ہو چکے ہیں۔ صوبائی کونسل کے رکن ناصر فاروقی نے بتایا کہ صورتحال فی الحال انتہائی تباہ کن ہے ۔