کراچی ( رپورٹ: طارق اسلم ) افغانستا ن کے خلاف پاکستانی ٹیم کی شکست کے بعد ہیڈ کوچ مکی ارتھر اور کپتان سرفراز احمد کے درمیان توں توں، میں میں ہوئی ٹیم میٹنگ میں کھلاڑیوں کی خراب کاکردگی پر پلیئرز کی خوچ کلاس لی گئی اور سینئر کو بھی کہا گیا کہ وہ اپنی ذمہ داری کو محسوس کرتے ہوئے ٹیم کے مورال کو بلند کرنے میں مدد کریں۔ ذرائع کے مطابق مکی ارتھر نے کپتان سرفراز نے کہاکہ آپ کھلاڑیوں کو مورال بلند کرنے میں اتنے متحرک نہیں نظر آرہے جیتنے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی دو سال قبل تھے ۔ جس بولر کو مار پڑی رہی ہے اس کو تبدیل کرکے دوسرے کو لگادیں ، بلے باز اگر فاسٹ بولر کو اچھا کھیل رہا ہے تو سپنر کو لگائیں، آپ لڑکوں کو ٹھیک طریقے سے ہینڈل نہیں کررہے ہوں۔کوچ اور کپتان وہاب ریاض کی بولنگ پر ایک پیج پر نظر آئے ۔ کپتان سرفراز اور مکی آرتھر کے درمیان ٹیم کی خراف پرفارمنس پر کافی بحث رہی ۔دوسری جانب چیف سلیکٹر انضمام الحق اور وسیم اکرم نے بھی ٹیم کی خراب کارکردگی پر کھلاڑیوں کو تلقین کی اس طرح کی پرفارمنس سے ورلڈ کپ میں کامیابی حاصل نہیں کی جاتی ہے ۔