واشنگٹن( ندیم منظور سلہری سے ) سابق امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری آف سٹیٹ رچرڈبائوچر کا کہنا ہے کہ افغانستان میں جو کچھ ہوا میں اسکی ذمہ داری لیتا ہوں۔افغانستان میں آغاز پر پاکستان دہشت گردی اور القاعدہ کے خلاف جنگ میں بہت زبردست ساتھی تھے ، انکے افغانستان میں مفادات تھے انکا تحفظ کیسے کرنا ہے اس بارے میں وہ ہم سے ہدایات نہیں لینا چاہتے تھے ۔ طالبان کیخلاف پاکستان کوامریکہ کابھر پور ساتھی سمجھنے والے خود کو بیوقوف بنارہے تھے ۔افغانستان میں جو لوگ زخمی ہوئے یا جنہوں نے جان گنوا دی وہ امریکہ کا عظیم سرمایہ ہیں ۔انہوں نے وہی کیا جو انہیں کہا گیا تھا افغانستان میں جو کچھ ہوا میں اسکی ذمہ داری لیتا ہوں مجھے مسائل کی سمجھ تھی لیکن میں نے حکمت عملی میں تبدیلی کے لئے اتنا زور نہیں لگایا جتنا لگانا چاہیئے تھا ۔