واشنگٹن( ندیم منظور سلہری) امریکہ کی سابق معاون وزیر خارجہ رابن رافیل نے کہا ہے کہ افغانستان کے حوالے سے واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ میں جو انکشافات کئے گئے ہیں، وہ انکے لئے نئے نہیں، جنگ میں ایسا ہی ہوتا ہے اور ویت نام میں بھی ایسا ہی ہوا تھا کہ حقیقت پر اُمید کو فوقیت دیدی گئی تھی اور کوئی ملک یہ نہیں چاہتا کہ جنگ میں اسکی فوج کامیاب نہ ہو، افغانستان میں مقاصد حاصل کرنے کے لئے کسی کے پاس کوئی واضح حکمت عملی نہیں تھی، پاکستان پر الزامات عائد کرنا کہ افغانستان میں جو مشکلات ہیں، اسکا مرکز پاکستان ہے ، اس بات میں کوئی حقیقت نہیں ،پاکستان افغانستان کے معاملے میں امریکہ کی بھرپور مدد کر رہا ہے ۔