کابل، بیجنگ، نیو یارک ، واشنگٹن ( نیوز ایجنسیاں، نیٹ نیوز، 92 نیوز رپورٹ ) چینی وزیر خارجہ وانگ یی کا کہنا ہے کہ افغانستان پرعائد معاشی پابندیوں کو فوراً ختم ہونا چاہیے ، جی 20 وزرائے خارجہ کے اجلاس میں وزیر خارجہ وانگ ژی نے افغانستان پر سے اقتصادی پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا ، وانگ یی نے کہا کہ افغانستان کے زرمبادلہ کے ذخائر افغان عوام کا قومی اثاثہ ہیں جس پر نہ صرف ان کا اپنا حق ہونا چاہیے بلکہ استعمال بھی انہیں خود ہی کرنا چاہیے ، عالمی برادری زرمبادلہ کو افغانستان پر سیاسی دباؤ ڈالنے کے لیے سودے بازی کے طور پر استعمال نہ کرے ۔اقوام متحدہ کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ افغانستان میں طالبان حکومت کے بعد ملکی نظام صحت تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ۔ ہسپتالوں کی گھمبیر صورتحال کو دیکھتے ہوئے اقوام متحدہ نے 45 ملین ڈالر کے ہنگامی فنڈز جاری کر دیئے ۔ اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری مارٹن گریفتھس نے کہا افغانستان میں ادویات، طبی سامان اور ایندھن ختم ہو رہا ہے ۔بنیادی نظام ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ۔نظام صحت اس وقت سے تقریبا مفلوج ہو کر رہ گیا ۔یہ مالی امداد اقوام متحدہ کے پارٹنر اداروں اور غیرسرکاری تنظیموں کی مدد سے فراہم کی جائے گی تاکہ رواں برس کے اختتام تک کووڈ سینٹرز اور ہسپتالوں کو چلایا جا سکے ۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ سلامتی کونسل کے 5 مستقل ارکان مستحکم افغانستان کی تلاش میں متحد ہیں۔ گوتریس نے وزرائے خارجہ کے درمیان بات چیت کے بعد ان خیالات کا اظہار کیا۔انہوں نے صحافیوں کو بتایا تمام پانچ طاقتیں ایک پْرامن اور مستحکم افغانستان چاہتی ہیں جہاں انسانی امداد کسی بھی قسم کے امتیازی سلوک کے بغیر تقسیم کی جا سکے ۔وہ ایک ایسا افغانستان چاہتے ہیں جہاں خواتین کے حقوق کا احترام کیا جائے ، جو دہشت گردی کے لیے پناہ گاہ نہ ہو، جہاں ایک شمولیتی حکومت ہو ۔ امریکہ، برطانیہ، فرانس اور روس کے وزرا خارجہ نے شخصی طور پر ملاقاتیں بھی کیں ،چینی وزیرخارجہ وانگ ژی نے ان مذاکرات میں لگ بھگ ایک گھنٹے کیلئے آن لائن شمولیت اختیار کی ۔سفارتی ذرائع نے بتایا کہ افغانستان کے نئے طالبان حکمرانوں کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کا امکان نہیں ۔ سابق افغان حکومت کے نمائندے اقوام متحدہ میں اب بھی افغان مشن پر موجود ہیں ، وہ اس مشن پر اپنی موجودگی برقرار رکھیں گے جب تک کہ کمیٹی کوئی فیصلہ نہیں لیتی۔اس طرح کے فیصلے کرنیوالی جنرل اسمبلی کی 9 رکنی کمیٹی کا 27 ستمبر سے پہلے ملنے کا امکان نہیں ہے ۔ جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس کا کہنا ہے کہ طالبان سے روابط اپنی شرائط پر قائم کرینگے ، اگر طالبان حکومت کو بین الاقومی برادری سے تعلقات قائم کرنا ہیں تو اس کے لیے انہیں پہلے بعض شرائط کو پورا کرنا ہو گا۔ طالبان نے طورخم سرحد کوہرقسم آمدورفت کے لئے بند کردیا۔ بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر نیویارک میں جی 20 کے وزرا خارجہ کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طالبان نے افغان سرزمین کو کسی بھی طرح کی دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دینے کا جو وعدہ کیا ہے اس پر عمل درآمد ہونا چاہیے ۔ بھارت اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر طالبان کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کی بھی کوشش میں ہے ۔
افغانستان کیلئے ایمرجنسی فنڈز جاری کر دیئے : یو این؛ معاشی پابندیاں ختم کی جائیں: چین
جمعه 24 ستمبر 2021ء

آج کے کالم
یہ خبر روزنامہ ٩٢نیوز لاہور میں جمعه 24 ستمبر 2021ء کو شایع کی گی
آج کا اخبار
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
منگل 19 دسمبر 2023ء
-
پیر 06 نومبر 2023ء
-
اتوار 05 نومبر 2023ء
اہم خبریں