واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک،اے ایف پی )صدرجوبائیڈن نے افغانستان سے امریکی فوج کی واپسی کااعلان کردیا۔امریکی صدرنے کہاہے کہ امریکا نے افغانستان میں اہداف مکمل کرلیے ،اسامہ بن لادن ہلاک ہوچکاہے ، وقت آگیاہے کہ امریکاکی سب سے طویل جنگ کاخاتمہ کیاجائے ،نیٹواتحادی یکم مئی سے افغانستان سے انخلاکے لیے رضامندہیں، افغانستان سے امریکی فوج کاانخلایکم مئی سے شروع ہوگا،11ستمبرتک افغانستان سے امریکی فوجیوں کا مکمل انخلاہوجائے گا،افغان امن مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں،افغان امن عمل میں پاکستان ، روس ، چین کا کردار اہم ہے ،امریکی صدرنے پاکستان سے افغانستان میں امن کیلئے مزیداقدامات کی بھی اپیل کردی۔صدر جوبائیڈن نے طالبان کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ وہ فوجی انخلا کے بعد بھی ان پر نظر رکھیں گے ۔صدر افغانستان اشرف غنی نے کہا ہے کہ افغان فورسز ملک کا دفاع جانتی ہیں۔ طالبان کا کہنا ہے کہ عملدرآمد تک کسی کانفرنس میں نہیں جائیں گے ۔برطانیہ نے بھی افغانستان سے فوجی انخلا پر امریکا کی پیروی اختیار کرلی ،جرمنی کے وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ ہمیشہ کہتے ہیں، افغانستان ساتھ گئے تھے ، مل کر ہی نکلیں گے ،برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ بھی اپنی فوج افغانستان سے نکال لے گابرطانیہ نے بھی افغانستان سے فوجی انخلا پر امریکا کی پیروی کی تیاری کر لی ہے ،روس نے کہا ہے کہ ستمبر تک امریکی انخلا طالبان سے معاہدے کی خلا ف ورزی ہے۔