کابل(آن لائن) افغانستان میں دھماکہ خیزمواد پھٹنے سے ایک بچہ جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے ۔ دوسری جانب 39 داعش جنگجوئوں نے ہتھیار ڈال کر امن عمل میں شمولیت اختیار کر لی ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صوبہ غزنی کے ضلع دیح پاک میں گرائونڈ میں کھیلتے ہوئے اس وقت ایک بچہ ہلاک جبکہ تین زخمی ہو گئے جب انہوں نے دھماکہ خیز مواد کو کھلونا سمجھ کر اٹھایا اور وہ پھٹ گیا ۔ زخمی ہونے والے بچوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ دریں اثناء صوبہ کنہٹر میں 39 داعش جنگجوئوں نے کمانڈو یار خان کی قیادت میں سکیورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈالتے ہوئے حکومتی امن عمل میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔