اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ ہفتہ وار چھٹی میں تبدیلی زیرغور نہیں ۔انہوںنے ٹویٹ کیا کہ چھٹی کے حوالے سے افواہیں بے بنیاد ہیں۔ واضح رہے کہ سوشل میڈیااور بعض ذرائع ابلاغ میں یہ خبریں آرہی تھیں کہ حکومت ہفتہ وار چھٹی ہفتہ اور اتوار سے تبدیل کرکے جمعرات کو ہاف ڈے اور جمعہ کو مکمل تعطیل کرنے جا رہی ہے ۔