لاہور( این این آئی )ایران پاک فیڈریشن آف کلچر اینڈ کے صدر خواجہ حبیب الرحمان نے کہا ہے کہ سابق ادوار میں لوٹ مار کے باعث اس وقت ملک شدید معاشی اور اقتصادی بحران سے دو چار ہے ،مئی سے جون تک مہنگائی میں 7فیصد اضافہ ہو چکاہے ،اقتصادی سست روی کے باعث ملک میں8لاکھ سے 10لاکھ تک لوگ بے روز گار جبکہ چالیس لاکھ افراد غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ،خدشہ ہے کہ آئندہ آنے والے دنوں میں یہ تعداد مزید بڑھ جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ پر خانیوال چیمبر آف کامرس کے عہدے داروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ریکوڈیک معاہدے پر عالمی عدالت کی جانب سے پاکستان پر جرمانہ پاکستانی معیشت کو معذور کرنے کے مترادف ہے ،یہ جرمانہ پاکستان کیسے ادا کر سکتا ہے۔