لاہور(شوبزڈیسک) یاسر حسین اور اقرا عزیز بلاشبہ اس وقت پاکستان کے مقبول ترین جوڑوں میں سے ایک ہے ، جس کی وجہ رواں ماہ لکس سٹائل ایوارڈز میں سب کے سامنے منگنی ہے ۔ اس جوڑے نے خبر رساں ادارے کو ایک خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے مختلف موضوعات پر بات کرتے ہوئے جلد شادی کرنے کا اشارہ دے دیا۔اقرار عزیز نے کہا صحیح بات تو یہ ہے کہ میرے لیے لوگوں کی باتیں کوئی معنی نہیں رکھتیں، میں بہت خوش ہوں، میرا خاندان یاسر کو پسند کرتا ہے اور پوری انڈسٹری نے مجھے مبارکباد دی۔شادی جلد ہوگی، مگر ہم سادہ انداز سے شادی کرنا چاہتے ہیں جو ہمارے گھرومیں ہوگی، ہم اس کو پرتعیش نہیں بنانا چاہتے ، اپنی شادی کے دن میں بس اس فکر سے آزاد رہنا چاہتی ہوں کہ لوگ ایک اداکارہ اقرا عزیز کو دیھ رہے ہیں۔یاسر نے کہا کہ شادی پر اگر میں سنیئر فنکاروں کو مدعو کرتا ہوں، تو میں دلہا کے طر پر ایک جگہ بیٹھ کر انہیں نظرانداز نہیں کرسکتا، یہ عدم احترام ہوگا، میرا خاندان میری شادی میں شریک ہوگا اور اس دن میں بس ان کی شرکت چاہتا ہوں، بعد ازاں ہم انڈسٹری کے دوستوں کے لیے ایک تقریب کا انعقاد کریں گے ۔