لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف اداکارہ اقرا عزیز اور یاسر حسین نے دوستوں کے ہمراہ بلوچستان کے مشہور ساحلی علاقے اوڑ ماڑہ میں پکنک منائی جہاں دونوں نے کافی وقت تنہائی میں بھی گزارا۔یاسر حسین اور اقرا عزیز نے دوستی کے آغاز میں ہی ایک ساتھ وقت گزارنا شروع کردیا تھا لیکن رشتہ طے ہونے کے بعد وہ ایک پل کے لئے بھی الگ نہیں ہوتے اور ان کی یہی کوشش ہوتی ہے دن رات ساتھ ہی گزاریں۔