مکرمی ! بھارت کی انتہا پسندی ساری دنیا پر آشکار ہوچکی ہے۔ بھارت نے فاشزم کی تمام حدودکو پار کرلیا ہے ۔ہندو ازم اب ہندو ٹیررازم بن چکا ہے۔ انتہا پسندی میں مودی نے بھارت کو دنیا کا خطرناک ترین ملک بنا دیا ہے ۔ RSSاور را کی حکمرانی ہے اور اقلیتیں سخت خطرات کا شکار ہیں۔ پانچ اگست 2019ء کو جاری ہونے والے صدارتی فرمان میں ہندوستان کے آئین کی دفعہ 370کو منسوخ کردیا گیا۔ جس میں دفاع، مواصلات، خارجہ امور کے علاکشمیریوں کو تمام معاملات بارے قانون بنانے اورآئینی خود مختاری کا حق بھی شامل تھا۔ اپنے اقدام کے بعد بھارت نے پیش قدمی کرتے ہوئے بھارت نے متنازعہ خطے میں لاکھوں اضافی فوج بھیج دی۔ کرفیو نافذ اور ٹیلی مواصلات اور انٹرنیٹ بند کردیا گیا۔تمام سیاسی رہنما گرفتار کر لئے گئے۔ متعدد نوجوان اس اقدام سے پہلے شہید اور متعدد خواتین کی عصمت دری اور پیلٹ گنوں اور کلسٹر بم سے کشمیریوں کونشانہ بناتے رہے ہیں۔ (رضوان احمد فکری)